بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبا کو دانستہ طور ہراساں کرنا اور جبری گمشدگی بلوچ طلبا کو تعلیم سے دور کرنے کے سازش ہے۔ اس غیر آئینی عمل کو روکنے کے لیے گذشتہ بیس دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کیمپ لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیلات کے پیش نظر بلوچ کونسل اسلام آباد 21 مارچ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ جبکہ بی ایس سی اسلام آباد کے کونسل ممبر پشاور کونسل پشاور میں کلاسز کا بائیکاٹ کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو نہیں مانا گیا تو وہ جمہوری راستہ اپنا کر سخت ترین فیصلے پر مجبور ہوں گے جن کی تمام تر ذمہ حکومتی اداروں پر ہوگی ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ 21 مارچ کی شپ تنظیم 7 سے 11 بجے تک ٹویٹر کیمپن چلائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.