بلوچ پیپلز کانگریس کے مرکزی ترجمان نے کہا بلوچ نوجوانوں کو سیاسی، تنظیمی و فکری طور پر کئی دھائیوں تک متحرک رکھنے والے قائد بجا طور پر سردار صاحب ہی تھے۔ وہ نیپ دور سے لے کر ایام جلاوطنی کے دوران بلوچ قوم اور دیگر محکوم اقوام سندھی پشتون کی محکومیت اور جبرو استبداد کے خلاف مسلسل رھنمائی کرتے رھے، انہوں نے بی ایس او کے نوجوانوں کے جوش و ولولے کو زندہ رکھا۔ وہ ان عظیم بلوچ ستونوں میں سے ایک تھےجنہوں نےجدید بلوچ قومی تحریک کی عمارت کی بنیاد گزاری کی ان کا گرویدہ آج بلوچ قوم کا بچہ بچہ ھے۔
انہوں نے کہا جب بھی بلوچ کےان محسنوں اور عظیم جھدکاروں کو یاد کیا جائے گا سردار عطاءاللہ مینگل کا نام سرفہرست ہوگا۔ ان کی شعلہ بیانی ، ان تھک جدوجھد اور بے پناہ قربانی ناقبل فراموش ھے۔ آج پورا بلوچستان اپنے راھبر کی رحلت کے سوگ میں ھے بلوچ پیپلز کانگریس اس کٹھن گھڑی میں اپنی قوم ، سردار عطااللہ مینگل کے خاندان، دوستوں اور چاھنے والوں کے غم شریک ہیں ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اورجنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کرتی ہے –