بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوشاپ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں بلوچ خاتون نور جان کے گھر پر چھاپہ اور بعد ازاں لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے نتائج ریاست کیلۓ سنگین ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا رویہ بلوچستان میں نامناسب ہے- جس ہر ہمیشہ سوالیہ نشان رہا ہے لیکن اس روش کو بدلنے کے بجاۓ اس میں مزید تیزی لائی گئی ہے اور بدترین حالات پیدا کیے جارہی ہیں- بلوچستان میں خواتین، نوجوان، بچے بوڑھے کوئی بھی ریاستی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں محفوظ نہیں ،اب سی ٹی ڈی کو اس بھیانک کھیل کا حصہ بناکر مزید تشویش پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے- ترجمان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست لاپتہ افراد کے سنگین مسئلے پر مثبت اقدامات اٹھاۓ اور اپنی روش میں تبدیلی لاۓ بصورت دیگر یہ ریاست کیلئے نیگ شگون نہیں.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.