کراچی:
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کراچی زون کی جانب سے سہہ روزہ بک اسٹال “مہرگڑھ کتاب کارروان” 8، 9 اور 10 مارچ 2022 کو کراچی یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف موضاعات کی کتابیں رکھی گائیں تاکہ بلوچ طلباء و طلبات مُختلف موضوعات کی کتابیں پڑھ کر ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے کارکنوں کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے پہلے بھی کتب میلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ سالوں 2020 اور 2021 کو بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل لومز زون اور بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ آواران اور حب زون کے کارکنوں نے آواران اور حب چوکی میں بک اسٹال لگائے جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
بلوچستان میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھ کر بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر تنظیم کی جانب سے “مہرگڑھ کتاب کارروان” کے نام سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بک اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ طلباء و طالبات مختلف موضاعات پر لکھی گئی کتابوں سے آشنا ہونے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتابوں سے رغبت حاصل کرسکیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کراچی زون کے رہنماؤں نے “مہرگڑھ کتاب کارروان” کے نام پر ایک سہہ روزہ کامیاب بک اسٹال منعقد کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل امتیاز بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید بلوچ اور مرکزی انفارمیشن سیکریٹری جی آر مری بلوچ، سینڑل کمیٹی کے ممبرز فضل بلوچ اور ڈاکٹر لطیف لعل بلوچ نے شرکت کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے جدوجہد کو سراہا۔
دیگر مُختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص نے شرکت کی جن میں اسٹوڈنٹس ایڈوائزر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سمینہ رؤف، پروفیسر اسسٹینٹ ڈاکٹر محمد ارشد، اسسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل ضیاء، سر حافظ حمزہ بلوچ، لکھاری سر امین ضامن صاحب، سوشل ایکٹوسٹ سر شاکر شاد اور دیگر مُختلف طلباء تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی اور معزز احباب کرام نے کتب میلے میں شرکت کرکے کارکنوں کی اخلاقی سپورٹ کرکے انکی حوصلہ افزائی اور اُن کے جدوجہد کو سراہا۔
ہم بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی رہنماؤں اور تمام مختلف مکتبہ فکر کے قابل قدر اشخاص اور دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے “مہرگڑھ کتاب کارروان” میں شرکت کرکے ہمارے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور ہم آئندہ بھی “مہرگڑھ کتاب کارروان” کی جاری اس سفر کو تسلسل کے ساتھ برقرار کرتے ہوئے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بک اسٹال اور دیگر پروگرامز منعقد کرینگے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.