:اوتھل
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا اوتھل زونل جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت سابقہ زونل نائب صدر عتیق ہمراز منعقد ہوا، اجلاس میں مہمان خاص بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا مرکزی وائس چیئر پرسن طارق بروت بلوچ جبکہ اعزازی مہمان مرکزی انفارمیشن سیکریٹری جی آر مری بلوچ اور سینٹر کمیٹی ممبر امیر جیئند بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکولر، سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر حاصل بحث رہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ اوتھل کے زونل جنرل باڈی اجلاس میں مرکزی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں قوم پرستی کا جزبہ پیدا کرنا ہے۔ جیساکہ ہمارا بنیادی بحث تنظیمی لٹریچر ”مہرگڑھ” بلوچی اور براہوئی زبان میں لکھنی چاہیئے۔ زبان ایک قوم کی پہچان ہے زبان کے بغیر قومی پہچان ختم ہو جاتی ہے۔ بلوچ قوم کے مسائل بہت سے ہیں لیکن ہمیں ان مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زبان اور کلچر کو فروغ دینا لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منظم سیاست کیلئے ایک مستحکم تنظیمی پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ تنظیم اس وقت مضبوط ہوتے ہیں جب انکے اراکین کے درمیان اعتماد اور بھروسہ پائی جائے۔ اعتماد اور بھروسہ کے علاوہ اتحاد و یکجہتی ممکن نہیں۔ موروثی اور من پسند سیاست نے بلوچ تنظیموں کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ اگر ہر ایک شعور یافتہ اور جدوجہد کرنے والے کارکن کو انکی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تنظیم میں سیاست کرنے کا موقع دیا جائے تو تنظیم مضبوطی کی طرف گامزن ہوجاتی ہے۔ سیاسی پلیٹ فارم پر تب اتفاق اور یکجہتی پیدا ہوتی ہے جب قابل بھروسہ اور اعتماد کا ماحول پیدا کیا جائے۔ اس وقت بلوچ طلباء کے درمیان ایک غیر یقینی اور بد اعتمادی کا صورتحال پیدا کیا گیا ہے، اس کے پس پردہ وہ قوت شامل ہیں جو کبھی نہیں چاہتے کہ ہمارے درمیان اتفاق اور اتحاد پیدا ہو۔ اسطرح کے نقصاندہ پالیسیوں کے خلاف ہمیں ایک ساتھ رہ کر سوچنا اور تحقیق کرنا چاہیئے۔
مرکزی رہنماؤں نے مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلد تنظیمی لٹریچر “مہرگڑھ” کیلئے کام کرنی ہے اور زیادہ سے زیادہ اسٹڈی سرکلز منعقد کرنا چاہیئےہم تربیتی اور شعوری پروگرام منعقد کریں اور اراکین سیاسی موضوعات پر بحث و مباحثہ کرکے ایسے سیاسی صورتحال پیدا کریں تاکہ ہمارا ہر کارکن پالیسی سازوں کی نقصاندہ پالیسیوں کو سمجھ کر انہیں ناکام بنا دیں۔
اجلاس کے آخر میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر دیئے گئے تجاویز پر غور کر کے اہم فیصلے کئے گئے اور سابقہ زونل کابینہ کو تحلیل کیا گیا۔ نئے کابینہ کیلئے ایک الیکشن کمیٹی تشکیل دے کر کابینہ کے عہدیداروں کو الیکشن کے زریعے انتخاب کیا گیا جن میں عتیق ہمراز بلوچ زونل صدر، واھگ جلالی بلوچ نائب صدر، رضوان رحیم بلوچ جنرل سیکریٹری، باُنک آسیہ بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ظاہر لعل بلوچ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔
دیوان کے اختتام پر اراکین سے تنظیمی حلف لیا گیا اور اراکین نے عہد کیا کہ بی ایس ایف کے بنیادی مقاصد پر جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔