بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کی جانب سے ” بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے دو روزہ کُتب میلے کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی کے ساتھ کل بروز جمعرات اختتام پزیر ہوا۔
کتاب میلہ میں طلباء اور اساتذہ سمیت دیگر شعبہ کے لوگوں نے شرکت کرکے مختلف موضوعات پر کتابیں خریدیں۔
یہ کتاب میلہ نال کے دو مقامات پر منعقد کی گئی، اس دو روزہ کُتب میلے کا آغاز 26 جولائی کو بمقام نال تھانہ خضدار اسٹاپ کے سامنے کیا گیا جبکہ دوسرے روز گریشہ سیکنڈری ھائی اسکول میں کُتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی تھی۔
بساک ترجمان نے کہا بلوچستان کتاب کاروان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی کتاب میلہ کا ایک لیمپئین ہے جو مختلف اوقات میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف دوسرے مقامات پر منعقد کی جاتی ہے۔ بلوچستان کتاب کاروان کا مقصد بلوچستان میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے جس کی وجہ سے ایک کتاب کلچر کا ماہول قائم کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.