ایم فل بائیو ٹیکنالوجی اور مائیکرو بائیالوجی میں ایم فل کے طلبا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کیسویب میں انتظامیہ اور کیسویب ڈائریکٹر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے طلبا شدید ذہنی دباﺅ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بلوچستان تعلیمی حوالے سے پسماندہ صوبہ خیال کیا جاتا ہے جہاں معاشی اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت کم تعداد میں طلبہ اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن جو اپنے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں انکو بھی بہت مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمارے ایم فل بائیو ٹیکنالوجی اور مائیکرو بائیولوجی کے طلبا کے کورس ورک اپریل کے آخر میں مکمل ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں کورس ورک کمپلیشن سرٹیفکٹ نہیں دیئے گئے ہیں،جس کی بنا پر ہمارے سائیناپسس جمع نہیں ہوں گے اور ہم اپنی ریسرچ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ڈائریکٹر کے غیر سنجیدگی سے مسئلہ وہیں پر رکا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ایک سال ضائع ہونےکا خدشہ ہے۔ ایک اور اہم مسئلہ بینچ فیس کی ادائیگی ہے جو یونیورسٹی کی فیس اسٹرکچر میں نہیں ہے لیکن ہمی سے بیس ہزار بنچ فیس کے نام پر لیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ لیبارٹری میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے پیسوں سے کیمیکلز اور دوسری چیزیں لیتے ہیں جبکہ یونیورسٹی ہم سے ریسرچ فیس بھی لے رہی ہے۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدام کریں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.