بلوچستان ہائی کورٹ نے لیبر اینڈ مین پاورمیں اسامیوں پر بھرتی وسلیکشن کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔
گزشتہ روز درخو است گزار واحد بخش کی جانب سے ایڈووکیٹ جہانداد کاکڑ کے توسط سے دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست میں وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر کو فریق بنایاگیاہے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ 4جولائی 2022کو جاری کردہ فوری توہین عدالت کارروائی میں محکمہ لیبر اینڈ مین پاور کو نئی بھرتیوں سے روک دیاگیاتھا لیکن ایک بارپھر محکمہ کی جانب سے اشتہار نمبر4530/27-06-2023 اوراشتہار نمبر 4531/27-06-2023 میں 11مختلف آسامیوں کیلئے درخواستین طلب کی گئی ہے اور آخری تاریخ 17جولائی 2023دیاگیاہے اور ایک مسئلہ سروس کے حوالے سے موجود ہیں اور دوسری طرف موجودہ حکومت 8اگست 2023کو اپنی مدت پوری کررہی ہے اس حوالے سے بھرتیوں کا یہ عمل کسی بھی سیاسی دباؤ سے خالی نہیں ہوگا۔
عدالت نے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے محکمہ لیبراینڈ مین پاور میں بھرتیوں کیلئے سلیکشن کمیٹی کو حتمی لسٹ مکمل سے روک دیا اور آرڈر کی کاپی فریق نمبر4کو بھیجنے کا حکم دیدیا کہ توہین درخواست75/2021اور درخواست 788/2029عدالت میں زیر سماعت ہے۔
بعدازاں سماعت 31جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.