بلوچستان ہائیکورٹ نے حب ضلع قیام کیخلاف دائر آئینی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا، تمام درخواستیں مسترد کردی۔ حب ضلع کا قیام درست قرارد دے دیا گیا۔
لالہ یوسف بلوچ،قادر بخش جاموٹ اور حنیف رائل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز میں ضلع حب قیام کے خلاف پٹیشنز فائل ہوئی تھیں، جبکہ ایک پٹیشن خلیفہ نواز کی جانب سے دائر ہوئی تھی کہ سب تحصیل سارونہ کو ضلع حب میں شامل کیا جائے۔
اس دوران مولانا محمد یعقوب ساسولی اور ضلع حب سے نوزائیدہ ضلع کے حق میں ضلع سے 60 سے زائد مقامی افراد شامل پٹیشن ہوئے، جبکہ ایک درمیانی درخواست برائے حکم امتناع و روکنے ضلع کونسل حب اور بلدیاتی انتخابات دائر ہوا جس پر عدالت عالیہ نے ضلع کونسل حب اور بلدیاتی انتخابات کو نہیں روکا عدالت عالیہ نے تمام فریقین اور صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو سنا اور تفصیلی فیصلہ صادر فرمایا۔
لالہ یوسف بلوچ، حنیف رائل اور قادر جاموٹ کی جانب سے امیر محمد ترین ایڈووکیٹ، شیر شاہ ایڈوکیٹ جبکہ ضلع حب کے حق میں امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ، کامران مرتضی اور الٰہی بخش مینگل ایڈووکیٹ نے مقدمات کی پیروی کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.