بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی خاتون محتسب نور جہاں مینگل کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا،
عدالت نے متعلقہ حکام کو صوبائی خاتون محتسب کی تعیناتی قانون اورمعیارکے مطابق کرنے کاحکم دے دیا۔
خاتون محتسب کی تعیناتی سے متعلق ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ہائی کورٹ نعیم اختر افغان اورجسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے صوبائی خاتون محتسب کو فوری طور پر کام کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں کے تعیناتی کے حوالے سے21 دسمبر 2022 کے نوٹیفکیشن کو غیر قرار قانونی قراردے دیا۔
درخواست گزار نے نورجہاں مینگل کی بطور صوبائی خاتون محتسب تعیناتی کو چیلنج کیاتھا۔
درخواست گزار کاموقف تھانور جہاں مینگل صوبائی خاتون محتسب کے عہدے کےلئے کوالیفائی نہیں کرتیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.