کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ اور جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ اور دیگر ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق کا رویہ بلوچستان کہ بارے میں ہمیشہ سے غیر منصفانہ اور غیر سبنجیدہ رہا ہے، حالیہ وفاقی نیب نے بلوچستان کے کوٹے پر غیر مقامی افراد کو تعینات کرنا بلوچستان کے وکلا کے حقوق اور ان کا معاشی قتل ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وفاق سے دوسرے صوبوں سے لیے گئے پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کو فوری منسوخ کیا جائے بصورت دیگر وفاقی نیب کیخلاف احتاج اور قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔
یہ بات سب کو سمجھنی چاہیے کہ بلوچستان کے وکلا بلوچستان کی حکومت کی طرح اپنے حقوق سے غافل نہیں اور نہ ہی اپنے حقوق غیروں کے ہاتھوں لٹنے دیں گے۔
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن وفاق کو ایک ہفتے کی مہلت دیتی ہے کہ اپنے غیر آئینی اقدامات واپس لیں بصورت دیگر بلوچستان بھر میں ہڑتال اور ریلیاں نکالی جائینگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.