نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معاش سرحدی تجارت سے وابستہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس تجارت پر پابندی اور انتظامیہ لیویز اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھتہ خوری نے عوام کو روزگار کے ساتھ عزت و نفس کو بھی مجروح کیا ہے۔
چمن کے عوام کا روزگار سرحدی تجارت سے ہے مزدوروں و محنت کشوں کی مسائل و مشکلات کو ختم کیاجائے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی چمن کے رہنماؤں نے چمن بارڈر کے حوالے سے ہمیشہ مزدور و محنت کشوں کی آواز بن کر مسائل و مشکلات کے حل میں کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔
عوام کو آزادانہ طور پر تجارت کا حق حاصل ہونا چائیے کیونکہ چمن بھی بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرع دیگر ذرائع روزگار سے محروم ہے۔
بلوچستان کے معشیت کا انحصار زراعت و لائیو اسٹاک پر ہیں۔پانی کی سطح کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب نے زراعت کے شعبے کو بھی مسائل کا شکار کردیا ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گءہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بارڈر ٹریڈ واحد روزگار کا ذریعہ ہے۔ایران سرحد و افغان سرحد سے منسلک روزگار پر ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو روزی روٹی میسر ہو
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.