بی ایس او پجار کے مرکزی سیکٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے نصف بلوچستان کو لپیٹ میں لیا ہے۔ جسکی وجہ سے زرعی زمینیں گھر اور تمام روزگار کے ذرائع متاثر ہوئے ہیں عوام تا حال بے یارو مدد گار ہے انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس وقت نہم دہم کی رجسٹریشن ایف ایس سی کے داخلے جاری ہیں بی اے بی ایس سی کی امتحانی فیس جمع ہورہی ہے لیکن طلباءو طالبات کی بڑی تعداد فیس نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہیں جو کہ نا قابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ہم حکومت بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان سیکٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دے کر طلباءکی فیس معافی کا اعلان کریں تاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباءو طالبات اپنی تعلیم بغیر کسی دشواری کے جاری رکھ سکیں۔
Latest on YouTube