پسنی:
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے شہر کے بیشتر علاقے گزشتہ دو ہفتے سے پانی سے محروم ہیں ، گھروں میں پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے،اکثر خواتین سر پر برتن لئے علی الصبح پیدل پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آتی ہیں اور رات گئے تک یہی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں
سماجی حلقوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس شدید گرمی اور حبس میں پانی کی عدم فراہمی عوام کو تڑپا تڑپا کر مارنے کے مترادف ہے، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران اور عوامی منتخب نمائندے اب تک اس مسئلے پر خاموش ہیں، اعلیٰ حکام سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.