بلوچستان کے بارے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا آئندہ اجلاس کے لئے صرف ایجنڈا آئٹمز پر بات ہوئی بیس منٹ اجلاس ہوسکا ۔
جمعرات کوقومی اسمبلی کی بلوچستان سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بیمار ہونے پر اجلاس کی صدارت کے لئے نہ آسکے وزیراعلی بلوچستان بھی مدعو ہونے کے باوجود نہ آسکے ۔
اجلاس بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالف مگسی کی صدارت میں ہوا۔ کوئی خاص کاروائی نہ ہوسکی اور بے نتیجہ اجلاس ختم ہوگیا ۔
بلوچستان میں ڈیمز کی تعمیر پانی تعلیمی سکالرشپ قدرتی وسائل کے حقوق سے متعلق مسائل کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی اجلاس بیس منٹ جاری رہ سکا ۔