کوئٹہ:
بلوچستان کی آبادی میں کمی کا معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،ہائی کورٹ کے بینچ نے درخواست کی موزونیت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے حسن کامران ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی پیروی سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی دو کروڑ 17لاکھ تھی۔
مشترکہ مفادات کونسل نے غیرقانونی طور پر بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ کی کمی کی ۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ بلوچستان کی آبادی میں جو کمی کی گئی اس کو دوسرے صوبوں میں تقسیم کی گئی ، کیونکہ اس کمی سے ملک کی مجموعی آبادی میں کمی نہیں کی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.