بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبرسابق ایم این اےمیرعبدالرﺅف مینگل نے خانہ شماری اورمردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری مردم شماری سے قبل کی گئی خانہ شماری اب تک نامکمل ہے جس کےااثرات مردم شماری پرمرتب ہونگے-
انہوں نے کہا کہ قلیل وقت میں مردم شماری خانہ شماری حوصلہ افزاءنہیں ہوگی
جس سے بلوچستان محاصل تعلیمی فنی پیشہ وارانہ حقوق کی مساویانہ حق سے محروم ہوگی
جو پسماندگی واحساس محرومی کی جاری سترسالہ تناﺅ میں اضافہ کا موجد بنے گا-
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے سیاسی ومعروضی پیچیدہ حالات کے پیشنظر دیگر صوبوں کے بہ نسبت اضافی تین ماہ تک توسیع دیکرمکمل اورجامع خانہ شماری اورمردشماری اس سے وابستہ عملہ کوسیکورٹی اوروسائل سے لیس کرکے مردم شماری مکمل کی جائے اور بلوچستان کے غیورعوام سے اپیل ہے کہ اس مردم شماری وخانہ شماری میں بھرپورحصہ لیں-