گوادر:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی خواتین ونگ کا اجلاس ضلعی خواتین رہنماء عارفہ عبداللہ کی زیر صدارت بی این پی کی ضلعی آفیس میں منعقد ہوا-
اجلاس میں بی این پی کے خواتین ونگ کے رہنماء مہر بلوچ، بلوچ اسٹوڈئنس آرگنائزر کے جونئیر جوائنٹ سیکریٹری رضوانہ بلوچ سمیت مختلف وارڑوں کے خواتین نے اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران 29 مئی کو ہونی والی بلدیاتی الیکشن اور گوادر عوامی اتحاد جس میں بی این پی مینگل ، نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام ، پی این پی کے مشترکہ امیدواروں کو کامیاب بنانے اور وارڈ وائز الیکشن کمپین کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 29 مئی کو ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے متعلق گھر گھر جاکر خواتین کو متحرک کرنے اور آگاہی دینے پر اتفاق کیا گیا-
بی این پی گوادرخواتین ونگ کی رہنماؤں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی خواتین رہنماء عارفہ عبداللہ کی قیادت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.