تربت:
بلوچستان نیشنل الائنس کا اجلاس زیر صدارت میجر جمیل احمد دشتی تربت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے ۔ اجلاس میں اکثریتی رائے سے سات رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی ۔ جسکے مطابق میجر جمیل احمد دشتی آرگنائزر ، ایڈووکیٹ نذیراحمدڈپٹی آرگنائزر،جبکہ آرگنائزنگ باڈی کے ارکان کے لئے تاج بشیر رند، چاکر پیرل شے تگری، عبدالواحد، وارث دلجان اور سجاد منتخب ہوئے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واجہ قاسم دشتی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بی این اے کے پروگرام کے تحت بلوچ عوام و پارٹی کی کیچ و بلوچستان میں فعالی کے کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کر ینگے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.