بلوچستان میں2800سے زائد اسکولز کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالرئوف بلوچ نے کہا ہے کہ غیر فعال سکولز کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 14979سکولز ہیں جبکہ 2132پرائیویٹ اور 1253مدارس ہیں ،سکولز میں 10لاکھ 4ہزار 242طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، پرائمری سکولز میں7لاکھ70ہزار 590،مڈل سکولز میں 1لاکھ 59ہزار 736جبکہ ہائی سکولز میں 79ہزار 916طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں 14ہزار میں 2853سکولز کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے
دوسری جانب صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالرئوف بلوچ کے مطابق معاشرے کی بہتری اور ترقی کیلئے ہمیں حقیقت پسند بننا پڑے گا ، محکمہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے کام جاری ہے ۔
پانچ سالہ پروجیکٹ کے تحت سکولوں سے باہر بچوں کو لانے کیلئے مختلف ڈونرز کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائیگی، اگر غیر حاضری کا سلسلہ جاری رہا تادیبی کارروائی کرینگے۔