:کوئٹہ
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33664ہو گئی۔
محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کوروناوائرس کے284ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ61افراد کے نتائج آنے با قی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33263ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد34ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں اورصوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح1.06فیصدریکارڈ کی گئی۔