تین روز کی نسبت گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 16 ہے جبکہ کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1 ہزار 34 ہے۔
گزشتہ روز بلو چستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی، 2 روز قبل کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 52 فیصد اور 3 روز قبل 6 اعشاریہ 89 فیصد تھی۔
پنجگور میں کورونا وائرس کے 25 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 16 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، یہاں مثبت کیسز کی شرح 64 فیصد رہی۔
قلات میں کورونا وائرس کے 9 ٹیسٹ کیئے گئے، جہاں تمام کا رزلٹ مثبت آیا، یوں قلات میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 100 فیصد رہی. خضدار میں کورونا وائرس کے 29 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 8 کا رزلٹ مثبت آیا، یوں مثبت کیسز کی شرح 27 اعشاریہ 58 فیصد رہی۔
چاغی سے کورونا وائرش کے 4، کیچ اور لسبیلہ سے 2، 2 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ گوادر، نوشکی، صحبت پور، کچھی اور خاران سے ایک، ایک ٹیسٹ رپورٹ ہوا۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.