بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے
پو لیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو قلعہ سیف اللہ کے علا قے ژوب شاہراہ توراسکی کے مقام پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دوسگے بھائی پائند خان اورگل پسران مجید موقع پر ہلاک ہو گئے۔
جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مال پڑی کے نزدیک تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے 14سالہ عطااللہ گجر ہلاک ہوگیا ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے شنکانی در میں مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار پانی ٹینکر نے مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکل سوار افراد کو کچل ڈالادونوں موقع پرہلاک ہوگئے۔
واٹر ٹینکر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.