کوئٹہ:
بلوچستان میں میٹر کے دوسرا سالانہ امتحان 29ستمبر کو ہو نے والے پرچے عید میلاد النبی کی تعطیل کی وجہ سے2اکتوبر کو ہوں گے۔
کنٹرولر امتحانات بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق میٹر ک دوسرا سالانہ امتحان 2023کے 29ستمبر کو ہو نے والے پر چے 12ربیع الاول ( عید میلاد النبی ) کی تعطیل کی وجہ سے در شیڈول کر دئے گئے ہیں۔
جس کے مطابق 29ستمبر بروز جمعہ کو کلاس دہم کا صبح کے وقت انگلش اور شام کے وقت کلاس دہم کا ایجو کیشن جغرافیہ کا پر چہ 2اکتوبر کو ہو گا
جبکہ بقایا پر چے ڈیٹ شیٹ کے مطابق لئے جائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.