کوئٹہ:
ذرائع کے مطابق جھاو کے علاقے مروکی میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکےجھاؤپَتکی کے رہائشی امان اللہ ولد سید محمد نورقتل کردیا ،ذرائع کے مطابق قتل سے پہلے مقتول کواس کے آبائی علاقے سےجبراًنقل مکانی پرمجبورکیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل 4 اپریل 2017 کو اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیان ولد لال محمد اور اس کے بیٹے پیرجان اور کمسن پوتے کمبر کو کیلکوری میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔
لیویزذرائع کے مطابق منگیچر کے علاقہ زردغلام جان میں فائرنگ سے حسین بخش ولد رحیم بخش محمد شہی سکنہ زردغلام ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیوٹیم کی حفاظت پرماموردوپولیس اہلکارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں اسپنی روڑ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیاجس کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.