کنڈاسول گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ/قلات پولیس تھانے کے قریب ہینڈ گرنیڈ دھماکہ/حب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے کنڈاسول تنک میں قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی گئی ہے، حملے سے نقصانات کاتعین تاحال نہیں کیا جا سکا البتہ حملے کے بعد فورسز نے متعدد مارٹر گولے فائرکیے اور کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق قلات پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم افرادنے ہینڈ گرنیڈ دھماکا کیا۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حب آلہ آباد ٹائون میں کباڑی کے گودام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی پاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ بیٹے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حب پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے جس میں 45 سالہ عبداللہ مگسی جاں بحق اور 13 سالہ بیٹا یاسین زخمی ہوا ہے ، نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.