کوئٹہ ۔ سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ غیر نمائندہ لوگوں کو سلیکٹ کرکے پارلیمنٹ پر مسلط کیا گیا ہے،
ہزاروں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے بے روزگار ، لاکھوں بچے ناخواندگی کی دلدل میں دھنس رہے ہیں، لوگ علاج نہ ہونے سے اسپتالوں میں ٹھوکریں کھارہے ہیں
جبکہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی مراعات میں اضافہ کیلئے قانون بنائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بظاہر تو لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں سلیکشن کی منصوبہ بندی ہورہی ہے اور پھر انہی لوگوں کو پارلیمنٹ میں لاکر مسلط کیا جائے گا تاکہ پارلیمنٹ میں لوٹ مار پر کوئی بات نہ ہو۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.