کوئٹہ:
بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر متفق ہوگئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث بلوچستان کے طلبہ کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرکے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتا رہے گا، کرونا وائرس کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کی تشکیل کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ایک پیج پر ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.