پولیس زرائع کے مطابق قلات شہر میں چشمہ جامع مسجد چوک پر قائم پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے پولیس ڈرائیور محمد یونس شدید زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا پولیس نے ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔واشک میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جان بحق۔
واشک کے علاقہ رخشان سرلوپ میں زمینی تنازعے میں دو گروپوں کا آپس میں جھگڑا فائرنگ کے نتیجے میں شیرینزہ پتک کے رہائشی حبیب احمد ولد عبدالرشید گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے جسے آر ایچ سی ناگ پہچایا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا بسیمہ کے مقام پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاںبحق۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس زرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جا ںبحق شخص کی شناخت عبدالباسط مینگل ولد رحیم مینگل سکنہ ڈیرہ مرادجمالی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔قلات میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے کلی شیشہ ڈغار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالواحد ولد حسین بخش کیازئی سکنہ شیشہ ڈغار کو قتل کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی پولس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔