بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر اہتمام 13مئی سے ایف اے،ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2023سے شروع ہوہوگئے94 ہزار کے قریب امیدوار امتحان میں شریک ہیں
صوبے بھر میں 257سینٹرز بنائے گئے ہیں،تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،بورڈ حکام کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نقل کے خاتمے کے لئے بھر پور تعاون کریں،کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا بورڈ کی اولین ترجیج ہے،
والدین اس سلسلے میں ہم سے تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو اجاسکتا،
انہوں نے تمام والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون نہ دیں بلکہ ان کے پڑھائی پر توجہ دیں پیپر کے دوران ا گر کسی طلباہ سے موبائل فون برآمد ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.