کوئٹہ:
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں جولائی میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کو ئٹہ میں ایک پریس کانفرنس کیا گیا۔
جس میں خواتین رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوگزشتہ ماہ ہونے والے واقعات سے آگاہ کیا۔
خواتین رہنماؤں نے کہاہے کہ گزشتہ بلوچستان میں چارسے زائد آپریشنزکئے گئے،43 سے زائد افراد کوجبری گمشدگی کانشانہ بنایاگیا۔
جبکہ نجی ملیشیا اوراداروں کی جانب سے درجنوں انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کےواقعات رونماء ہوئے۔