وزیرصحت بلوچستان سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں میڈیکل اسٹورز ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر کے ادویات کی خریداری اضلاع کو منتقل کر دی گئی ہے، سرکاری ادویات کی میڈیکل اسٹوروں پر فروخت کی روک تھام کیلئے ادویات کی محکمانہ پیکج کروا رہے ہیں تاکہ سرکاری ادویات صرف حقداروں کو مل سکیں فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار بہتر کرنے کی ضرورت ہے فنڈز نہ ہونے کا رونا ایک وطیرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیرخزانہ بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں، جب سے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالا ہے محکمہ کی بہتری اور اس میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہوں بلوچستان میں 700سے زائد بنیادی مراکز صحت 24ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 15ٹیچنگ کیڈر ہسپتال4ٹریشری کیئر ہسپتال و دیگر محکمہ صحت کے ماتحت کام کر رہے ہیں، جبکہ طبی افرادی قوت کیلئے ایک میڈیکل یونیورسٹی 4میڈیکل کالجز13نرسنگ کالجز کام کر رہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.