بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے، امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ 400 کے قریب امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ 1200 افراد پر مشتمل سپروائزری اسٹاف تعینات ہوگا۔
بلوچستان بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔