بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں صبح سویرے 5 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4 اعشاریہ 6 اور زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز مستونگ کے مغرب میں 20کلو میٹر تھا۔