کوئٹہ: سرانان پشین روڈ پہ کار گاڑی کو حادثہ۔ حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں MERC 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دے کر جاں بحق شخص اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دیا۔ دریں اثناء شیرانی سنگار کے قریب کار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے.
اسی طرح کوئٹہ ایرپورٹ روڈ کے قریب سوزوکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا. حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے. کوئٹہ سیکرٹریٹ کے قریب موٹرسائیکل کو حادثہ۔حادثے میں 1 شخص زخمی ہوا جسے MERC 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دے کر سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.