آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روڈ اور ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں- یہ حادثات خضدار اور قلات میں پیش آئے- ایک حادثہ میں باغبانہ خضدار آچر کے مقام پر 2 کار گاڑیوں میں تصادم ہوا- حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے- جبکہ ایک اور واقعہ میں باغبانہ خضدار زاوہ کراس کے قریب مسافر کوچ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے-
اسی طرح قلات سنگداس کے قریب کار گاڑی اور ویگن میں تصادم ہوا- حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے- جبکہ قلات مرجان چیک پوسٹ کے قریب سوزوکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا- اس حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے-
ان حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور خضدار پہنچایا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.