:کوئٹہ
بی ایف اے حکام کے مطابق بیکنگ یونٹ کو صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال سمیت مختلف وجوہات اور پروڈکشن میں غیر معیاری و پابندی عائد کوکنگ آئل کے استعمال اور کولڈ اسٹوریج پلانٹ کو بڑی مقدار میں باسی و خراب پھل برآمد ہونے پر سربمہر کیا گیا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ شہر کے علاقوں ائیرپورٹ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، مغربی بائی پاس اور نواں کلی میں گوشت کی دکانوں سمیت متفرق کھانے پینے کے مراکز چیک کیے گئے، ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی و دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے پر 8 میٹ شاپس، زائد المعیاد پیکٹ دودھ اور پیکٹ مصالحوں کی موجودگی پر 1 بیکری، پروڈکشن ایریا میں گندگی اور ناقص و ممنوعہ خوردنی تیل استعمال کرنے پر 3 بیکنگ یونٹس، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات و کھانوں میں مضر صحت فوڈ کلرز اور چائنیز نمک ملانے پر 3 ہوٹلوں کو جرمانہ کیا گیا۔
مزید ضلع لسبیلہ وندر میں 2 ہولسیل ٹریڈرز اور جنرل اسٹورز سے بڑی تعداد میں زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس، مصالحہ جات اور پابندی عائد کوکنگ آئل اور پان پراگ گٹکا برآمد ہوا، 1 ہوٹل میں باسی کھانا اسٹور کیا گیا تھا، ہوٹل کے کھانوں میں کھلا و ناقص کوکنگ آئل استعمال کیا جارہا تھا، جس پر مذکورہ پانچوں مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔
اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں بھی 2 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات اور ممنوعہ اجینو موتو برآمد ہوا، دونوں مراکز کو جرمانہ کرتے ہوئے برآمد ہونے والی اشیاء ضبط کر لی گئیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.