بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا-
پیر کے روز نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنماء سابق رکن اسبلی ڈاکٹر شمع اسحاق، ڈاکٹر گہرام جمالی، ڈاکٹر سیف اللّٰہ درانی فوکل پرسن برائے او پی پی سی ڈاکٹر ایوب اکبری اور ڈاکٹر بدر یاسین کھیتران نے بلوچستان فزیو ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا.
فوکل پرسن برائے او پی پی سی ڈاکٹر ایوب اکبری نے صوبے میں ہیلتھ پروفیشنل فزیوتھراپسٹس کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہیلتھ کرائسسز کا یہ عالم ہے کہ حکومت بلوچستان اور متعلقہ سیکرٹری فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز کے سروسز سے ناواقف ہیں، بلوچستان میں لاکھوں مریض فزیوتھراپی سروسز کیلئے دیگر صوبوں کا رُخ کرتے ہیں حالانکہ اربوں روپے کا بجٹ ہیلتھ کیلئے مختص کئیے جاتے ہیں جو کرپشن اور کمزور پالیسیوں کی نظر ہوجائے ہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانچ سو ہیلتھ پرفیشنل فزیوتھراپسٹس اپنے سروسز دینے کیلئے تیار ہیں مگر افسوس غیر سنجیدہ ہیلتھ سیکرٹری اور نااہل ہیلتھ منسٹر کوئی بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کے اہل نہیں-