بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری امداد کو یقینی بنائیں، اس کے علاوہ وہ تمام غیر سرکاری ادارے این جی اوز،ٹرسٹ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچائی ہے وہاں ڈیرہ جات جس میں کوہ سلیمان، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ شریف اور پسماندہ بلوچستان کا تقریبا95فیصد ڈوب چکا ہے عوام آسمان تلے زندگی گزارکر نان شبینہ کیلئے محتاج ہیں، عوام کی فوری داد رسی کرکے ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کی جائے۔ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ایم این ایز،ایم پی ایز، سینیٹرز مرکزی وصوبائی عہدیداروں سمیت تمام ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کرے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں
Latest on YouTube