بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانزیب بلوچ نے کہاہے کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بلوچستان کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ،ناانصافیوں سیاسی ومعاشی نابرابریوں کو ختم نہیں کیاجاتا اورقومی وسائل وساحل پر بلوچستان کی حق ملکیت کوتسلیم نہیں کیاجاتا۔
انہوں نے کہاہے کہ نظم وضبط فکر وعمل کے ساتھ شعوری اورفکر ی یکجہتی کا فروغ، شہیدوں اوراکابرین کے متعین کردہ بنیادی سیاسی اصولوں پر مبنی وژن میں کامیابی ہے جس کے لے بی این پی بنیادی سیاسی جمہوری اندازمیں کردارادا کررہی ہے۔
سماج کے اندرانتشاراور خلفشار بے یقینی کی سی کیفیت کوختم کرنے کےلئے وسیع تر عوامی مفادات کے لے حقیقی بنیادوں پربی این پی جدوجہدکواستوارکررہاہے اوراس کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.