کوئٹہ ۔وفاق اور بلوچستان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بلوچستان حکومت نے ملک بھر میں رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے سمیت قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کر دیا۔
وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تو فیصلے کیسے قبول کرے گی، ہم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان نے این ای سی اجلاس سے متعلق واضح موقف پیش کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے پورے نہیں کئے،بلوچستان کی تاجر برادری بھی رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکی ہے، تاجر برادری کسی صورت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کریں، بلوچستان اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے، وفاق بلوچستان کو اس کا حق نہیں دے رہا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.