کوئٹہ سمیت ،کچلاک ،بارکھان ، سبی ،مستونگ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے- گزشتہ روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جاری ہے ۔ جس سے کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی ہے، جن علاقوں میں بارش سے تباکاریاں ہوئی ہے وہاں پر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، کچلاک ،بارکھان ، سبی ،مستونگ میں کہیں تیزاور کہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ،رکھنی ،بارکھان میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
Latest on YouTube