بلوچستان انڈومنٹ فنڈ میں مریضوں کے لیے مخصوص بجٹ ہسپتالوں میں ریلیز نہ. کیے جانے کا انکشاف، کینسر سمیت موذی امراض میں مبتلا مریض کو پریشانی کا سامنا۔
اطلاع کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت صوبہ کے غریب مریضوں کے لیے مختلف ہسپتالوں میں مختص بجٹ روک دیے جانے سیزیر علاج مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تربت سے تعلق رکھنے والے نوجوان ظفر بزنجو کے مطابق ان کی والدہ گزشتہ کئی مہینوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اپنی بساط کے مطابق والدہ کی علاج ومعالجہ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑا ہم نے تمام تر جمع پونجھی خرچ کرلیا اور مزید علاج ومعالجہ کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے قائم بلوچستان انڈومنٹ فنڈ میں درخواست دی لیکن کئی مہینہ گزرنے اور صوبائی حکومت کی ترجمان کے یقین دہانی کے باوجود ہمیں فنڈ ریلیز نہیں کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ اداروں کی ریکوائرمنٹ کے مطابق ہم نے تمام دستاویزات مکمل کرکے جمع کیے ہیں لیکن ہماری شنوائی نہیں کی جارہی۔ ان کے مطابق میری والدہ کے ساتھ ساتھ کینسر کے مرض میں مبتلا دیگر مریضوں کے فنڈز بھی روک دیے گئے ہیں۔ اگر ہماری شنوائی نہیں کی گئی تو مجبورا ہمیں سڑکوں پرنکل کر احتجاج کرنا پڑے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.