بسیمہ:
پرائمری سکول کلی محمد شریف گزشتہ 25 سال سے عمارت سے محروم۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کلی محمد شریف گزشتہ 25 سال سے بلڈنگ سے محروم ہے، کلی کے سربراہ نے علم کی شمع کو بجھنے نہیں دیا، اپنے ایک گھر کو اسکول کیلئے مقرر کرکے مستقبل کے معماروں کی تعلیم جاری رکھی لیکن حالیہ برسوں میں اسکول کا کمرہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا، جس کے باعث طلبہ و طالبات کمرے کے باہر شدید گرمی میں آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر اسکول ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی اور قبائلی رہنما میر خدا رحیم عیسیٰ زئی اور دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ کلی محمد شریف بسیمہ کے اسکول کو بلڈنگ فراہم کرکے طلبہ وطالبات کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔
Courtesy: Daily Intekhab