کوئٹہ:
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت سابقہ زونل صدر فرید بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی کمیٹی کے ممبر اظہر بلوچ بطورِ مہمان خاص اور مرکزی کمیٹی کے ممبر سمیعہ بلوچ بطورِ اعزازی مہمان شریک ہوئے۔
اجلاس میں مرکزی سرکیولر، گزشتہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں متعدد فیصلے لیے گئےجس میں عزیر بلوچ زونل صدر، فوزیہ بلوچ نائب صدر، عامر بلوچ زونل جنرل سیکرٹری، فہد بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علی جان مقصود زونل انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔