کوئٹہ۔لیویزذرائع کے مطابق بارکھان میں ہن ندی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔/
جھل مگسی۔ گنداواہ کے نواحی علاقے گاجان بیر چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ثناءاللہ لاشاری نامی شخص ہلاک۔/
بولان ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے پولیس نے تین لاشیں برآمد کر لیں،پولیس ذرائع کے مطابق تینوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔جن میں سے دو کا تعلق خالق آباد منگیچر سے بتایا جا رہا ہے/
بلیدہ ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقہ کوشک میں کھلونابم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت حلیم ولد کریم جان اور طارق ولد یار محمد ساکنان کوشک بلیدہ سے کی گئی ہے۔