بارڈر پر تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کی جانب سے عبدوئی بارڈر پر سینکڑوں گاڑیوں سے غیر قانونی بھتہ وصول کرکے بارڈر پر تیل کی ترسیل کی اجازت دی جارہی ہے، جو سراسر محنت کش تیل بردار مزدوروں کی کھلی حق تلفی ظلم و نا انصافی ہے- انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ غریب تیل بردار مزدوروں کا استحصال بند کیا جائے تاکہ غریب مزدور تیل بردار لوگوں کو اپنا حق مل سکے اور وہ دو وقت کی روٹی کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے اور ذلیل و خوار ہونے سے بچ سکیں- بصورت دیگر تیل کے کاروبار سے وابستہ لوگ احتجاج کریں گے-
Latest on YouTube