کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایف سی کی جانب آج صبح ہوشاپ میں معصوم بچوں پر گولہ باری و بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایف سی کی بلاوجہ بچوں پر گولہ باری کسی درندگی سے کم نہیں ایسے واقعات روز کے معمول بن چکے ہیں- انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا ریاستی آئین و قانون ہے کہ آبادیوں پر گولہ باری کریں ماؤں کے لخت جگر معصوم بچوں کو شہید کرکے درندگی کے ساتھ گھوم کر خود کو ریاستی محافظ سمجیں۔
انہوں نے کہا اب یہ ریاستی محافظوں کا پیشہ بن چکا ہے کہ بلوچ عوام کو بربریت کے ساتھ یہ پیغام دیں کہ ہم نہ انسانیت جانتے ہیں نہ کسی دین و مذہب کو مانتے ہیں کیونکہ انکے ایسے رویے سراسر غیر انسانی ، غیر قانونی اور درندگی کی انتہائی سفاک عمل کے زمرے میں آتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ریاستی محافظ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے روز نہتے شہریوں کی قتل و غارت گیری ، اغوا برائے تاوان، لوٹ کھسوٹ اور بالخصوص بلوچستان میں نسل کشی کا تسلسل برقرار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے ہوشاپ میں گولہ باری سے دو کمسن بچوں کی شہادت اور ایک کی شدید زخمی ہونے پر لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس انسانیت سوز اور غیر آئینی، ظلم و بربریت کے خلاف لواحقین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایسے غیر انسانی المیہ کو روکھنے کیلئے تمام پارٹیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنے پر زور دیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.