تربت :
ایرانی حکام کی جانب سے پاکستان میں حکام کو بنا بتائے بجلی بند کرنے کا سلسلہ اب معمول بن گیا ہے۔اتوار سے ایران کیجانب سے مکران کو بجلی کی سپلائی پھر بند کردی گئی جس سے مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں بجلی کی سپلائی سخت متاثر ہیں۔
اطلاع کے مطابق جکی گور گریڈ اسٹیشن اور پولان گریڈ اسٹیشن سے بیک وقت بجلی کی سپلائی معطل کرنے کے سبب گوادر سمیت مکران کے زیادہ تر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔تربت کے کچھ علاقوں کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان کی وولٹیج انتہائی کم اور ٹرپنگ زیادہ ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران جکی گور مند ٹرانسمیشن لائن اور ایران پولان گوادرٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی اتوار کے روز معطل ہو گئی جس سے کیچ ، گوادر اور پنجگور سمیت مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع متاثر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے پنجگور اور تربت کے چند علاقوں کی بجلی بحال کی گئی ہے تاہم مکران کواس کی رسدکم ہے اورلوڈشیڈنگ زیادہ کی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.