بلوچستان کے شہر اوستا محمد کے رہائشی نوجوان سلمان خان سموں ولد محمد عالم سموں الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ملازمت کرتے ہیں گزشتہ شپ پانچ مئی اسلام آباد سے لاپتہ ہے۔
گھریلو ذرائع کے مطابق نوکری کے بعد وہ کریم اور اِن ڈرائیو میں گاڑی بھی چلاتے ہیں اور گزشتہ شب گھر سے آخری بار رابطہ کے مطابق۔رات تقریباً بارہ بجے گھر میں اطلاع دی تھی کہ اسلام آباد شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب سے گھر کے لئے آ رہا ہوں۔
جب اس کے ایک گھنٹہ بعد وہ گھر نہیں پہنچے تو گھر والوں نے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل نمبر بند تھا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔اور فوری طور پر ان کی گمشدگی کے متعلق ابتدائی رپورٹ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی ہے۔
لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.